وینزویلا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.2 ریکارڈ

کاراکاس(ڈیلی پاکستان آن لائن)وینزویلا میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زولیا ریاست کے ایک کم آبادی والے علاقے میں واقع تیل کے شہر "مینی گرانڈے” سے تقریباً 24 کلومیٹر کے فاصلے پر، زمین کی سطح سے 7.8 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔تاحال حکومت کی جانب سے زلزلے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔