بھینس کالونی موڑ کے قریب بس الٹنے سے 7 افراد زخمی

بھینس کالونی موڑ کے قریب بس الٹنے سے 7 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر) بھینس کالونی موڑ کے قریب بس الٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی ریسکیو کے مطابق بدھ روز تیزرفتار بس بھینس کالونی موڑ کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 مسافر زخمی ہوگئے ۔ جنہیں فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ دوسری طرف اورنگی ٹاون کے علاقے قائم خانی کالونی میں دیوار گرنے سے 55 سالہ شخص نذیر جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔