سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرز کو سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، تین اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی وطن چلے گئے، تفصیلات جان کر ہر کوئی بے حد افسردہ ہو جائے

سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرز کو سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، تین اہم ترین غیر ...
سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرز کو سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، تین اہم ترین غیر ملکی کھلاڑی وطن چلے گئے، تفصیلات جان کر ہر کوئی بے حد افسردہ ہو جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لیگ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے مگر اس اہم ترین میچ سے قبل ہی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرز کے 3 کھلاڑی کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سیکوگ پرسانا اپنے اپنے وطن روانہ ہو گئے ہیں جس کے بعد سیمی فائنل میچ کیلئے لاہور قلندرز ٹیم خاصی پریشانی کا شکار ہے کیونکہ کرس لین وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گئے میچ میں ناصرف شاندار سنچری بنائی بلکہ اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں بھی پہنچایا تاہم ناک آﺅٹ میچ سے قبل ہی وہ وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس نے پی ایس ایل کو بھی متاثر کیا ہے اور ناصرف میچز کے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی بلکہ دیگر ٹیموں کے کئی غیر ملکی کھلاڑی بھی وطن واپس لوٹ چکے ہیں تاہم لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ملتان سلطانز کیخلاف میچ کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کی تھی اور اس میچ میں شریک بھی ہوئے تھے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -