فلم” دی ہنڈریڈ فٹ جرنی “ 8اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم” دی ہنڈریڈ فٹ جرنی “ 8اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاس اینجلس(این این آئی)بیسٹ سیلر ناول پر مبنی ہالی ووڈ ایڈونچر ڈرامہ فلم” دی ہنڈریڈ فٹ جرنی “کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔لیس ہالسٹروم کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس ہی نام کے بیسٹ سیلر ناول پر مبنی ہے جو کہ ایک ایسے بھارتی خاندان کے گرد گھومتی ہے کہ جو فرانس میں رہائش اختیار کر لیتاہے۔فلم کی کاسٹ میں ہالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ ہیلن مرن،بالی ووڈ اسٹار اوم پوری،جوہی چاولہ اور چارلٹ لی بان سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔اسٹیون اسپیل برگ کی پروڈکشن میں بننے والی ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکاروں پر مشتمل فلم 8اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -