پی آئی اے کے ٹرک کی ٹکرنے دوجہاز گراﺅنڈ کردیئے

پی آئی اے کے ٹرک کی ٹکرنے دوجہاز گراﺅنڈ کردیئے
پی آئی اے کے ٹرک کی ٹکرنے دوجہاز گراﺅنڈ کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبا دایئرپورٹ پر ٹرک کی ٹکر سے دوطیاروں کو نقصان پہنچاجس کے بعد طیاروں کو گراﺅنڈ کردیاگیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی جی پی یو وہیکل ہینگر میں کھڑے دواے ٹی آر طیاروں سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں طیاروں کو نقصان پہنچااور عارضی طورپر گراﺅنڈ کردیئے گئے ۔ بتایاگیاہے کہ دونوں طیارے اس قابل نہیں کہ فی الحال اُڑان بھرسکیں ، طیارے متاثر ہونے سے اندرون ملک فضائی آپریشن متاثرہونے کاامکان ہے ۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق ایک طیارے کوزیادہ نقصان پہنچا، تحقیقات کاحکم دے دیاگیاہے ۔ دریں اثنا بتایاگیاکہ گلگت جانیوالی پرواز پی کے 607اورسکردوجانیوالی پی کے 405منسوخ کردی گئیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -