حکومت پاکستان کا طلبہ کی فیسیں واپس کرنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان کا طلبہ کی فیسیں واپس کرنے کا فیصلہ
حکومت پاکستان کا طلبہ کی فیسیں واپس کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی صاحبزادی اور وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ احتجاجی سیاست اور دھرنوں کی سیاست سے ثابت ہورہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اب ختم ہونیوالی ہے, وزیراعظم نواز شریف اکیس مئی کوکوئٹہ میں ’ری ایمبرسمنٹ سکیم‘ کا افتتاح کریں گے جس کے تحت طلباء کو فیس کی رقم واپس مل جائے گی ۔ تحریک انصاف کی جانب سے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے قیام کیلئے مسلم لیگ قائداعظم کے رہنماﺅں سے ملاقات پر اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ملکی سیاست میں کہیں بھی تحریک انصاف کی کوئی جگہ ہے نہ ہی ان کی حکومت خیبر پختونخواہ میں عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کیخلاف گرینڈ اپوزیشن الائنس کیلئے چاہے جتنی مرضی کوشش کرلیں مگر (ن) لیگ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کراچی میں امن کے قیام کیلئے بلائے گئے اجلاس میں تحریک انصاف کو نہ بلانا ظاہر کررہا ہے کہ تریک انصاف غیر سنجیدہ سیاسی جماعت ہے۔ آمروں کی حمایتی (ق) لیگ سے مل کر الائنس کو کوششیں کرنا ہی تحریک انصاف کا غیر سنجیدہ سیاسی جماعت ہونے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا احتجاجی سیاست اور دھرنوں کی سیاست سے ثابت ہورہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اب ختم ہونیوالی ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف جلد ملک کے طلبا کیلئے ایک سکیم کا افتتاح کرنے جارہے ہیں جس کا نام ری ایمبرسمنٹ سکیم ہوگا۔ سکیم کے تحت طلبا کو اپنی تعلیم پر خرچ کی  جانے والی فیس واپس کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سکیم کا افتتاح 21 مئی کو کوئٹہ میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکیم پورے ملک میں ہے جس کا مقصد طلبا میں تعلیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -