مظفرآباد،یوسی کومی کوٹ کی عوام طبی سہولیات سے محروم

مظفرآباد،یوسی کومی کوٹ کی عوام طبی سہولیات سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)حلقہ نمبر چار کھاوڑہ کے یونین کونسل کومی کوٹ کی عوام طبی سہولیات سے محروم۔پوری یونین کونسل میں صرف ایک طبی مرکز ہے جہاں ادویات تک کی سہولیات نہ ہے۔کومی کوٹ گہل، جاوہ، ٹکیاں، سنگلور، جیسواء، بٹراسی، نور پور نکراں سمیت دیگر علاقوں کی ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی کو خاطر خواہ طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ معمولی مرض حتی کہ بی پی چیک کروانے کیلئے بھی انہیں ہزاروں روپے خرچ کر کے مظفرآبا دیا گڑھی دوپٹہ کے سرکاری وپرائیویٹ طبی مراکز میں پہنچنا پڑتا ہے لہذا مزید طبی مراکز کے قیام اور پہلے سے موجودہ طبی مراکز کو اپ گریڈ کیا جائے۔