پی ایس او کے تعاون سے بنجوسہ ویلی پبلک اسکول کی نئی عمارت کی تعمیر

پی ایس او کے تعاون سے بنجوسہ ویلی پبلک اسکول کی نئی عمارت کی تعمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنجوسہ ویلی پبلک اسکول کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام کا آغازہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میںپی ایس او کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر /چیف فنانشل آفیسر اور چیئرمین پی ایس او سی ایس آر ٹرسٹ یعقوب ستار مہمانِ خصوصی تھے۔ پی ایس او سی ایس آر کے دیگر ممبران نے بھی تقریب میں شرکت کی جن کا استقبال ڈاکٹر ظفر اقبال قادر، چیئرمین کشمیر ایجوکیشن فاﺅنڈیشن ٹرسٹ اور فاﺅنڈیشن کے دیگر نمائندوں نے کیا۔اکستان میں غیر مراعات یافتہ طبقے کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے کشمیر میں بنجوسہ ویلی پبلک اسکول کےلئے کشمیر ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے تقریباََ 8.2ملین روپے کا عطیہ دیا۔ پی ایس او سی ایس آر ٹرسٹ نے یہ فنڈنئی عمارت کے گراﺅنڈ فلور کی تعمیر کےلئے فراہم کیا ہے۔کشمیر ایجوکیشن فاﺅنڈیشن (کے ای ایف) ایک تعلیمی ٹرسٹ ہے جو دو دہائیاں پہلے،پاکستان کے دیہی علاقوں میں معیاری اور جدید تعلیم کےلئے انگریزی میڈیم کااسکولز کے تعمیر کےلئے قائم کیا گیا تھا۔اس موقع پر چیئرمین پی ایس او سی ایس آر ٹرسٹ جناب یعقوب ستاراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”مجھے کشمیر ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے بنجوسہ ویلی پبلک اسکول کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام کے آغاز کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ تعلیم معاشرے کے ہر بچے کا پیدائشی حق ہے۔کمپنی معاشرے کی بہتری کے لئے اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہے اور معاشرے کی فلاح کے مختلف شعبوں میںخدمات انجام دے رہی ہے۔ پی ایس او اکثر وبیشتر دور دراز علاقوں میں پہنچ کربنیادی انسانی حقوق جیسے صحت اور تعلیم کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہے۔“”ہم سماجی ترقی کے کاموں میں سرمایہ کاری پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور ایسے اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جوبہتر مستقبل کی تعمیر کےلئے پاکستان میں سماجی مسائل کے حل کےلئے کوشاں ہیں۔پی ایس او نے کے ای ایف کے اشتراک سے اس خطے میں نوجوانوں کے لئے سیکھنے اورآگے بڑھنے جیسے عظیم مقصد کےلئے خدمات کا بیڑا اٹھایا ہے۔ہمیں ان کے اس مشن میں شرکت سے خوشی محسوس ہورہی ہے جس میںطالب علموں کو معیاری تعلیم فراہم کرکے ایک بہتر ماحول تشکیل دینے کا قدم اٹھایا گیا ہے۔میں نسلِ نو کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے پرکے ای ایف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ہماری تمام نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔“