اسرائیلی مظالم پر او آئی سی کی خاموشی حیران کن ہے، مولانا عبدالواسع 

 اسرائیلی مظالم پر او آئی سی کی خاموشی حیران کن ہے، مولانا عبدالواسع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور ظلم پر خاموش رہنے والے مسلم ممالک بھی اسرائیل کے مظالم کے حامی بن رہے ہیں اس سلسلے میں او آئی سی کی خاموشی بھی حیران کن ہے، عید کے موقع پر تمام مسلم ممالک کو یکجہتی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرکے ٹھوس پیغام دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلعہ سیف اللہ میں عید کے موقع پر ملنے والی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینی نمازیوں پر ظالمانہ تشدد نہایت بزدلانہ اقدام ہے قبلہ اول کی آزادی کے لئے اسلامی ممالک کا اتحاد ضروری ہے نام نہاد اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کی تحریک آزادی کو زیادہ دیرباا نہیں سکتی اس ماہ مقدس میں اس طرح کی کارروائیاں مسلمانوں کے قبلہ اول کی توہین کے مترادف ہیں اسرائیلی انتہا پسند اس طرح کی کارروائیوں سے باز رہیں ہم فلسطین کے مسئلے اپنے موقف پر قائم ہے مسجد اقصی کا رمضان المبارک میں تقد س پا مال کرنے پراسرائیلیوں کی شد ید تر ین مذ مت کر تے ہیں انہوں نے کہاکہ جے یو آئی پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مولانا عبدالواسع 

مزید :

صفحہ آخر -