بتاؤ تم کو کیا لکھیں ۔۔۔؟
بتاؤ کیا لکھیں تم کوــــــــــ؟
کہ لفظوں کا چناؤ بھی
بڑا دشوار ہوتا ہے
جو تم کو جان لکھتے ہیں
وفائیں خوب روتی ہیں
ہمیں آکر یہ کہتی ہیں
کہ تم اپنے ہی قاتل کو
اپنی جان لکھتے ہو ـــــــ
خُدا کہتے ہو اُس کو
کبھی ایمان لکھتے ہو
یہ تم اچھا نہیں کرتے
تو پھر یہ سوچتے ہیں ہم
تمھیں اب سوگ لکھتے ہیں
کوئی مستقل سا روگ لکھتے ہیں
سوگ کو منانے میں
روگ کو بُھلانے میں
عمر بیت جاتی ہے ـــــ
روگ دینے والوں کو لوگ بھول جاتے ہیں
بھول جانے والوں کا سوگ تو نہیں ہوتا
چلو تم ہی بتاؤ اب ؟
بت لکھیں تم کو یا کہ خدا لکھیں
اجنبی یا پھر آشنا لکھیں
اپنے نا کردہ گناہوں کی
کوئی سزا لکھیں
بتاؤ تم کو کیا لکھیں ۔۔۔؟