ژوب میں خود کش حملہ ، دو ایف سی اہلکار جاں بحق

ژوب میں خود کش حملہ ، دو ایف سی اہلکار جاں بحق
ژوب میں خود کش حملہ ، دو ایف سی اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ژوب (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف سی کے ہیڈ کوارٹر پر جمعرات کو رات گئے ہونیوالے خود کش حملے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر سے ایف اہلکاردو افراد کو گرفتار کرکے لارہے تھے کہ دھماکہ ہوگیاتاہم اُن ملزمان کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آسکیں ۔ ایف سی نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا اور کسی کو اندر نہیں جانے دیا جبکہ کمانڈنٹ ایف سی طلعت مسعود کا کہنا ہے کہ دھما خود کش تھا،ایف سی کی گشتی پارٹی نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں موجود افراد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔نجی چینل کے مطابق ملزمان کے سامان میں موجود بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کی ایک اطلاع بھی ہے ۔

مزید :

ژوب -