صاحبزادہ رفاقت حسین کی زیر صدارت کوٹ سادات میں" ذکر اللہ ہو" کی محفل
کوٹ سادات (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورے والا کے نواحی گاؤں کوٹ سادات میں" ذکر اللہ ہو "کی محفل ہوئی جس کی صدارت دربار اللہ ہو گوجرانوالہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ رفاقت حسین نے کی. صاحبزادہ اویس بوبی بھی ان کے ہمراہ تھے.
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ختم خواجگان پڑھا گیا. حاجی فریاد حسین جاوید، حاجی علاؤالدین ظفر اور سید انور عاجز نے ہدیہ نعت پیش کیا. محفل کے دوران سالکین نے اللہ ہو کے ذکر سے دلوں کو گرمایا.
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ رفاقت حسین نے سنت نبویﷺ کی اہمیت پر زور دیا اور اپنے مریدین کو سیرت نبویﷺ پر عمل کی تاکید کی.
اس موقع پر وقار الحسن، سید ذوالفقار ببو، سید آصف حسین، محمد اسحاق زرگر، اقبال کھچی، مستری فیاض، عبدالجبار عادل، حاجی عالمگیر مدنی، محمد مختار، سیٹھ محمد اشرف، مجاہد حسین، زاہد حسین، محمد رمضان، محمد عثمان، مزمل حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے.