ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کے دوران ثانیہ مرزا کیا کریں گی؟ ویڈیو دیکھ کر ہنسی نہ رکے

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کے دوران ثانیہ مرزا کیا کریں گی؟ ویڈیو دیکھ کر ...
ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کے دوران ثانیہ مرزا کیا کریں گی؟ ویڈیو دیکھ کر ہنسی نہ رکے
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 ورلڈ کپ قریب آتے ہی کرکٹ کا جوش بڑھنا شروع ہوگیا ہے ، دنیا بھر کے کرکٹ شائقین نے 24 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ پر نظریں جمائی ہوئی ہیں، ایسے میں شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بھی دلچسپ اعلان کردیا۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے ذریعے انہوں نے بتایا ہے کہ وہ 24 اکتوبر کو پاک بھارت میچ کے دوران سوشل میڈیا سے دور رہیں گی اور منظر سے غائب ہوجائیں گی۔ انہوں نے ویڈیو میں "غائب" ہونے کا عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایا۔

ثانیہ مرزا کے اس فیصلے کی سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے بھی تائید کی اور کہا کہ یہ ایک اچھا آئیڈیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)