پی پی 209 خانیوال، پی ٹی آئی نے 13 ہزار سے زائد ووٹوں سے میدان مارلیا
![پی پی 209 خانیوال، پی ٹی آئی نے 13 ہزار سے زائد ووٹوں سے میدان مارلیا](https://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2022-10-16/news-1665938580-2299.png)
خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 209 خانیوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار فیصل خان نیازی نے 13 ہزار سے زائد ووٹوں کی لیڈ سے میدان مارلیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے فیصل نیازی 71 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری ضیاء الرحمان 57 ہزار 603 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ فیصل نیازی نے مخالف امیدوار کو 13 ہزار 553 ووٹوں کی لیڈ سے شکست دی۔
خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی اس نشست سے فیصل نیازی ہی کامیاب ہوئے تھے تاہم وہ اس وقت مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے۔ بعد ازاں ان کے ن لیگ کے ساتھ اختلافات ہوئے اور وہ اپنی نشست سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔