سلمان آغا نے جنوبی افریقا کیخلاف کون سا ریکارڈ بنایا؟
پارل(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کیلئے آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کرنیوالے سلمان آغا نے محمد حفیظ کا ریکارڈ چھین لیا۔
پارل میں کھیلے گئے میچ میں گزشتہ روز پارل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو محض 3 وکٹوں سے ہراکر پہلا ون ڈے میچ اپنے نام کیا تھا۔
اس میچ میں اوپنر صائم ایوب نے سینچری سکور کی تھی جبکہ سلمان آغا نے 90 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 82 رنز ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے بالنگ میں 8 اوورز میں 32 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ساتویں بار ہوا ہے کہ ایک پلئیر نے میچ میں 4 وکٹیں لی ہوں اور بیٹنگ میں 80 یا اس سے زائد رنز بنائے ہوں۔
پہلی سر ووین رچرڈز نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کیخلاف 1987 میں سرانجام دیا تھا، گریم ہک نے سن 2000، سنتھ جےسوریا نے 2003، کرس گیل نے 2003، محمد حفیظ نے 2015، اے الیاس نے 2020 اور سلمان آغا نے جنوبی افریقا کیخلاف کل کے میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔