دوا کے بغیر معدے کی جلن اور تیزابیت سے جان چھڑانے کا طریقہ

دوا کے بغیر معدے کی جلن اور تیزابیت سے جان چھڑانے کا طریقہ
دوا کے بغیر معدے کی جلن اور تیزابیت سے جان چھڑانے کا طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) موجودہ دور میں انسانوں کو دستیاب سہولیات کی وجہ سے جسمانی مشقت کم ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے انسان مختلف بیماریوں کا بھی ماضی کی نسبت اب باآسانی شکار ہوتے ہیں، ایسی ہی بیماریوں میں سے ایک معدے کے مسائل ہیں جس سے نوجوان نسل بھی دوچار ہے ، ایسے میں کنسلٹنٹ فزیشن اور میڈیکل سپشلسٹ  ڈاکٹر احمد حسن رانجھا نے کچھ آسان ٹپس بتائی ہیں جن کی مدد سے معدے کی جلن اور تیزابیت جیسے مسائل سے نمبردآزما ہونے میں مدد مل سکتی ہے ۔ 

اپنے ولاگ میں ڈاکٹر احمد حسن نے بتایا کہ دوا کے بغیر بھی معدے کی جلن اور تیزابیت سے چھٹکارا ممکن ہے ، اس کیلئے درج ذیل کام کریں۔

رات کا کھانا سونے سے کم ازکم تین گھنٹے پہلے کھالیں اور پھر پندرہ سے بیس منٹ کیلئے چل قدمی کرلیں۔

کھانا پیٹ بھرنہ کھائیں، کچھ بھوک باقی چھوڑیں اور یہی بات ہمیں مذہب نے بھی سکھائی ۔

رات کو سوتے وقت اپنے سرہانے کو چھ سے دس انچ تک پائوں کی نسبت اونچا رکھیں۔

سموکنگ، کیفین، الکوحل اور سوڈا مشروبات کا بائیکاٹ کریں۔

تلی ہوئی، مرغن اور مرچ مصالحے والی خوراک کا استعمال کم سے کم کریں۔

چست اور تنگ لباس سے اجتناب کریں، اس سے معدے پر دبائو پڑتا ہے تو تیزاب خوراک کی نالی میں جانے سے تیزابیت شروع ہوجاتی ہے۔

اگر معدے کے مسائل سے دوچار ہیں تو اپنا وزن کم کرنے پر غور کریں، پیٹ کی چربی بھی معدے پر دبائو ڈالتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کچھ ایسے طریقے ہیں جن کے لیے کچھ خرچ بھی نہیں ہوگا، بس تھوڑی توجہ اور احتیاط کی ضرورت ہے جس سے تیزابیت اور جلن جیسے آپ کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ 

مزید :

تعلیم و صحت -