جلد نئی ٹرانسپورٹ کااجرا کیا جا رہاہے،سیکرٹری ٹرانسپورٹ
لاہور(نیوز رپورٹر)شہر میں ٹرانسپورٹ کی کمی کے مسئلہ سے آگاہ ہیں جلد نئی ٹرانسپورٹ کا اجراء کیا جارہا ہے جس سے شہریوں کو درپیش مسائل حل ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہرکی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹ میں کمی ہوئی شہر میں بڑے پیمانے پر ٹرانسپورٹ چل رہی ہے صوبائی حکومت ٹرانسپورٹ کی تعداد بڑھانے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے جس کے مستقبل میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ شہر کے کئی روٹس پر نئی بسیں چلانے کے لئے اقدامات ہورہے ہیں جلد شہری مستفید ہوسکیں گے۔