صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے۔
نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبر جمعرات سہ پہر 4بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ سینیٹ کا اجلاس 17اکتوبر جمعرات سہ پہر 3بجے طلب کیا گیا۔آصف زرداری نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(ایک)کے تحت طلب کیے۔
26ویں آئینی ترامیم کا مسودہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔