دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آؤٹ 

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آؤٹ 
دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آؤٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی پوری ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 366رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس میں ڈیبو کرنے والے کامران غلام کا اہم کردار رہاجنہوں نے پہلی سینچری سکور کی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق صرف 7 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔ ان کے ساتھ آنے والے صائم ایوب نے بہتر کارکردگی دکھائی اور 77 رنز کی اننگ کھیل کر سٹوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔

کپتان شان مسعود دوسرے میچ میں کارکردگی نہیں دکھا سکے اور صرف 3 رنز بنا کر ہی پولین لوٹ گئے تاہم ڈبیو کرنے والے کامران غلام نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی اور 118 رنز بنا کر شعیب بشیر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ۔

پاکستان کے سعود شکیل 4 ، محمد رضوان 41 ، سلمان آغا 31 ، عامر جمال 37 اور ساجد خان 2 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

مزید :

کھیل -