معیشت چل پڑی ہے، اب ہمیں ایکسپورٹ کی طرف جانا ہو گا: شرجیل میمن

معیشت چل پڑی ہے، اب ہمیں ایکسپورٹ کی طرف جانا ہو گا: شرجیل میمن
معیشت چل پڑی ہے، اب ہمیں ایکسپورٹ کی طرف جانا ہو گا: شرجیل میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت چل پڑی ہے، اس لیے اب ہمیں ایکسپورٹ کی طرف جانا ہو گا، منفی پروپیگنڈے کو نظر انداز کر کے ملک کو مضبوط کرنا ہے۔

مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  سینئر وزیر صوبہ سندھ کا کہنا تھا  کہ ملک میں اچھی خبریں آ رہی ہیں۔ گرین انرجی کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، کمپنی کو ای بائیک لانچ کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ ہمیں اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے ای وی بسز لانچ کیں، ہمارا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد ای وی ٹیکسی بھی لانچ کریں۔

"جنگ " کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ حیدر آباد میں بھی ای وی بائیکس بن رہی ہیں،چین کی بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی کو درخواست کی ہے کہ وہ یہاں ای وی بسز بنائے۔