جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام پنک پولو کپ 2024ء میں دوسرے روز دو اہم مقابلے

جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام پنک پولو کپ 2024ء میں دوسرے روز دو اہم مقابلے
جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام پنک پولو کپ 2024ء میں دوسرے روز دو اہم مقابلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام پنک پولو کپ 2024ء کے دوسرے روز دو اہم میچز کھیلے گئے جن میں ایف جی /دین پولو اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں چار گول کا پنک پولو کپ دیکھنے کیلئے خواتین اور فیملیز بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر سیکرٹری میجر علی تیمور (ر) اور دیگر بھی موجود تھی۔ پہلے میچ میں ایف جی /دین پولو کی ٹیم نے نیوایج کیبلز کی ٹیم کو 9-4.5 گول سے ہرا دیا۔ ایف جی /دین پولو کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے چار، شیخ محمد فرہاد نے تین، ایرانی کھلاڑی ساحر یعقوبی اورشیخ محمد رافع نے ایک ایک گول سکور کیا۔ نیوایج کیبلز کی طرف سے المان جلیل اعظم نے دو، عدنان جلیل اعظم نے ایک جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے ریجاس پولو کی ٹیم کو 9-2.5 گول سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے ایرانی کھلاڑی عامر رضا بہبودی نے چھ، صوفی محمد ہارون نے دو اور انگلش کھلاڑی ماریا کینڈریلا نے ایک گول سکور کیا۔ ریجاس پولو کی طرف سے واحد گول محب شہزاد نے سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

مزید :

کھیل -