سمندر میں لاپتہ ہونیوالے روسی شہری کو 2 ماہ بعد تلاش کرلیا گیا

سمندر میں لاپتہ ہونیوالے روسی شہری کو 2 ماہ بعد تلاش کرلیا گیا
سمندر میں لاپتہ ہونیوالے روسی شہری کو 2 ماہ بعد تلاش کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)بحیرہ اوخوتسک میں 67 روز قبل لاپتہ ہونےوالے شہری کو زندہ بچا لیا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک روسی شہری کو بحیرہ اوخوتسک میں چھوٹی سی کشتی میں دو ماہ سے زیادہ زندہ رہنے کے بعد بچا لیا گیا ہے۔ مزید برآں کشتی کا انجن کہیں کھو گیا تھا جبکہ کشتی میں شہری کا بھائی اور بھتیجا ہلاک ہو گئے تھے۔ اگرچہ زندہ بچ جانے والے شہری کا نام نہیں بتایا گیا لیکن روسی خبروں میں اس کی شناخت 46 سالہ میخائل پچوگین کے طور پر کی گئی ہے جو اگست کے اوائل میں اپنے 49 سالہ بھائی اور 15 سالہ بھتیجے کے ساتھ بحیرہ اوخوتسک میں وہیل مچھلیوں کو دیکھنے کے لیے روانہ ہوا تھا۔