عید کے دنوں میں قتل ، حادثات اور خودکشی کے واقعات میں 17افراد زندگی سے محروم

عید کے دنوں میں قتل ، حادثات اور خودکشی کے واقعات میں 17افراد زندگی سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں عید کے تین روز میں قتل ،خودکشی ،ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 17افراد زندگی بازی ہار گئے ۔پولیس نے بیشترافراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔ٹریفک حادثات میں6افراد جاں بحق ہوئے 2افراد نے خودکشی کی ۔ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثات میں داتا دربار کے علاقہ میں30سالہ فیاض نامی شخص سڑک پار کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اسی طرح سے قلعہ گجر سنگھ میں50سالہ طارق پروز عید کے روز موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار کار کی زد میں آ کر سڑک کے فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا ، اسلام پورہ میں 37 سالہ نامعلوم شخص تیز رفتار کار کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا ،پولیس نے لاش کو مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔اسی طرح سے رائے ونڈ میں 34 سالہ اویس اور کوٹ لکھپت میں آصف ٹریفک حادثات میں مارے گئے ۔جن کی لاشیں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں۔لٹن روڈ کے علاقہ میں قصور کا رہائشی 28سالہ نوید موٹر سائیکل پر قرطبہ چوک کے قریب سے گزر رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکڑا گیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے جبکہ دوسرے زخمی شہباز کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔قتل کے واقعات میں تھانہ لیاقت آباد کے علاقہ کر ما نوالہ بازار میں 4 بچوں کے باپ 40 سالہ رفیع کو ملک امان وغیرہ نے دیر ینہ رنجش پر گو لیاں مار کر قتل کر دیا مقتول کے بھائی اشر ف کی درخواست پر نا مز د مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا ء کے حوالے کر دی جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں لیاقت آباد میں اس کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ چونگی امر سد ھو کی 26 سالہ کر ن بی بی عید کے روزپر اسر ار طور پر زہر یلی چیز کھانے سے ہلاک ہو گئی لڑکی کے لو احقین نے الزام لگایا ہے کہ اس کے خاوند اعظم نے زہر دے کر اس کو قتل کیا ہے ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔تھانہ سبزہ زار کے علاقہ کھاڑک نالہ کی جواں سالہ کلثو م جس کے بطن سے چند روز قبل مقامی ہسپتال میں بچہ پید ا ہو اوہ عید کے روز گھر میں پر اسر ار طور پر ہلاک ہوگئی لو احقین نے خاوند پر الزام لگایا ہے کہ اس نے متوفیہ کو قتل کیا ہے پولیس نے لاش کوپوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ میں بھجوا دی اور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ،لٹن روڈ میں 28 سالہ ثمن نامی لڑکی پر اسر ار طور پر گھر میں مر دہ پائی گئی ،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مر دہ خانے جمع کروا دی گئی ۔ساندہ کے علاقہ میں 26 سالہ سید منیر کی لاش سڑک کنارے پر اسرار طور پر پڑی ہوئی ملی ،پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ۔پولیس کے مطابق بظاہر متوفی حلیہ سے نشئی لگتا ہے اس کے جسم پر کسی قسم کے کوئی نشانات نہیں ہیں ۔البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی سامنے آئیں گے۔ جبکہ باغبانپورہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 28سالہ محمد عرفان کو قتل کر دیا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے اور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔خودکشی کے واقعات میں تھانہ ڈیفنس اے EEبلاک میں ایک کوٹھی کے سر ونٹ کوارٹر میں 25سالہ سالہ قدیر کی لاش مقامی افراد کوپھند ے سے لٹکتی ہوئی ملی پو لیس نے اطلا ع ملنے پر لا ش کو قبضہ میں لیکر پو سٹما ر ٹم کیلئے بجھو ا دیا ہے۔پولیس کے مطابق اصل حقا ئق پو سٹما ر ٹم رپو رٹ آ نے کے بعد سا منے آ ئیں گے ۔ متوفی آزاد کشمیر کا رہائشی تھا اور ڈیفنس میں کام کرتا تھا۔اس کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے ۔دوسر ے واقعہ میں سرور روڈ کے علاقے میں ایک سر کاری افسر کا ڈرائیور 25سالہ قیصر عباس زیر تعمیر کوٹھی میں دوستوں کے ہمراہ زہریلی شر اب پینے سے جا ں بحق ہو گیا ۔مقا می پو لیس نے لا ش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ خودکشی ہے یا قتل یا حادثہ اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔عید کے تین دنوں میں شہر سے دو نومولود بچوں کی لاشیں بھی برّمد ہوئیں ۔پہلے واقعہ میں اسلام پورہ تھانے کے قریب شا پر بیگ سے 2 دن کا نو مو لو د بچہ مر دہ حالت میں پایا مقامی افراد کو ملا۔ پولیس نے بچے کی لاش مر دہ خانے جمع کروا کے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔دوسرے واقعہ میں جوہر ٹاؤن کے علاقہ سے ایک نومولود بچے کی لاش ایک کوڑے کے ڈھیر سے ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے اور اس حوالے سے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔جبکہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے مقامی افراد کو سڑک کنارے ایک 18سالہ نوجوان کی نامعلوم لاش ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق متوفی کے ورثا کی تلاش کی جا رہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -