حادثہ سگنلز کی خرابی سے پیش آیا ، مال گاڑی کا ٹیل لیمپ بھی نہیں جل رہا تھا: عوام ایکسپریس کے ڈرائیور کا دعویٰ

حادثہ سگنلز کی خرابی سے پیش آیا ، مال گاڑی کا ٹیل لیمپ بھی نہیں جل رہا تھا: ...
حادثہ سگنلز کی خرابی سے پیش آیا ، مال گاڑی کا ٹیل لیمپ بھی نہیں جل رہا تھا: عوام ایکسپریس کے ڈرائیور کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ روز ملتان کے قریب مال گاڑی سے ٹکرانی والی عوام ایکسپریس کے ڈرائیور نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرین حادثہ سگنلز کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ، گاڑی کا سگنل ریڈ تھا اور گرین ہونے پر گاڑی چلائی تاہم  ٹریک پر کھڑی مال گاڑی کا ٹیل لیمپ نہیں جل رہا تھا ۔

ایکسپریس نیوز کے بات کرتے ہوئے عوام ایکسپریس کے ڈرائیور عبدالرؤف شمعون نے بتایا کہ مال گاڑی کا ٹیل لیمپ جل رہا ہوتا تو حادثہ نہ ہوتا یا کم شدت کا ہوتا ۔
اس نے دعویٰ کیا کہ حادثےسے قبل اس نے ٹرین سے چھلانگ نہیں لگائی بلکہ آخری وقت تک انجن میں رہا ۔ حادثہ کا شکار ہونے والی مال گاڑی کا گارڈ بھی نہیں تھا تاہم ریکارڈ میں موجود ہے کہ جائے حادثہ پر سگنلز قابل اعتبار نہیں ۔

مزید :

ملتان -