کیپٹن صفدر کا دورہ نیلاگنبد،جامعہ اشرفیہ کے علماء کے ساتھ ملاقات

کیپٹن صفدر کا دورہ نیلاگنبد،جامعہ اشرفیہ کے علماء کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) ممتاز مسلم لیگی راہنماء کیپٹن (ر) صفدر نے حلقہ این اے 120 میں واقع جامعہ اشرفیہ نیلا گنبد انار کلی لاہور کا دورہ کرتے ہوئے جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث نامور عالم دین مولانا محمد اکرم کاشمیری ، حافظ خالد حسن، حافظ سیف اللہ، مولانا محمد امجد کاشمیری اور دیگر علماء سے خصوصی ملاقات کی اس موقعہ پر کیپٹن صفدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اشرفیہ کے ساتھ ہمارا دیرینہ تعلق ہے اور آج بھی اسی تعلق کی بنیاد پر دعائیں لینے کے لیے حاضر ہوا ہوں جامعہ اشرفیہ لاہور کے بانی مفتی محمد حسن صاحبؒ اور جامعہ اشرفیہ لاہور کی خدمات قابل فخر اور تاریخ کا روشن حصہ ہیں پاکستان کی بقاو تحفظ ، نفاذ شریعت اور اسلام کے عادلانہ نظام میں ہے انہوں نے کہا کہ جب ملک میں شریعت نافذ ہوگی تو ہمارے فیصلے دینی مدارس میں کئے جائیں گے۔ مولانا محمد اکرم کاشمیری نے بیگم کلثوم نواز صاحبہ کی جلد صحت یابی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔