نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کی سماعت ملتوی

نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں دہشتگردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کی سماعت آئندہ ماہ کے لیئے ملتوی کردی۔جمعہ کوکراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان اور نائن زیرو کے سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی عدالت میں پیش ہوئے۔ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت کو منتقل کردیا گیا ہے۔ پہلے سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر چھ میں جاری تھی۔ مفرور ملزمان میں رئیس مما، عمران اعجاز نیازی اور نعیم مفرور ہیں۔ پولیس کے مطابق عامر خان و دیگر کے خلاف ایم آکیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج ہے۔ کیس میں ایک ملزم منہاج قاضی گرفتار ہیں۔عامر خان ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزمان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔