قلعہ سیف اللہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار رسالدار محمد افضل شہید ہوگیا، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قلعہ سیف اللہ میںجنکشن چوک پر نامعلوم افراد نےفائرنگ کر کے لیویز رسالدارمحمد افضل اخترزئی کو شہید کر دیا ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گیا ، فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر لیویز فورس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں جبکہ شہید اہلکار کی میت سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔سیکیورٹی اداروں نےجائے وقوع پر پہنچ کر ثبوت و شواہد اکھٹے کیےجنہیں مزید تحقیقات کے لئے فرانزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔