پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کےلیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کےلیے ...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کےلیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت(عرفان شفیق سے)کویت میں پاکستان مسلم سنٹر (ن) کویت، لیبر ونگ اور یوتھ ونگ کویت کی جانب مادر جمہوریت کلثوم نوازکے ایصال ثواب و بلندی درجات کے لیے تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی، سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران و کارکنان، کویت میں سماجی تنظیموں کے صدور کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کویت کے قائدین اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کلثوم نواز کی جمہوریت کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ کلثوم نواز کی رحلت ہم سب کےلئے باعث رنج و الم ہے ۔ شرکاء کا کہنا تحا کہ محترمہ کلثوم نوازکی رحلت سے ہر دل غمگین ہے ۔ دکھ کے ان لمحات میں ہم شریف خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محترمہ کلثوم نواز نے مشکل وقت میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی اور پارٹی کا شیرازہ بکھرنے نہیں دیا۔ مسلم لیگ کا ہر کارکن اپنی قائد کے لئے غمگین ہے ۔ رب تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔ تقریب کے اختتام پر مرحومہ کے ایصال ثواب کےلیے دعا کرائی گئی۔