واقعی ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری ہے مگر بڑاکام دیوانے ہی کرتے ہیں: وزیراعظم

    واقعی ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری ہے مگر بڑاکام دیوانے ہی کرتے ہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے ستر کروڑ لوگوں کو پہلے غربت سے نکالا۔ آج پوری دنیا اس کی ترقی سے خوفزدہ ہے۔گزشتہ روزیہاں راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ راوی ریور منصوبہ آسان نہیں بلکہ بڑا مشکل ہے۔ نیا شہر بنانے میں رکاوٹیں آئیں گی۔ راوی ریور منصوبے کی لاہور کو ضرورت ہے کیونکہ شہر کی 40 فیصد کچی آبادی ہے۔ ان میں رہنے والوں کا کبھی کسی نے سوچا ہی نہیں۔کورونا کے دوران مجھے اٹلی اور سپین کی طرح لاک ڈاؤن کا مشورہ دیا گیا۔ جب میں نے پوچھا کہ کچی آبادی والوں کا کیا ہوگا؟ تو کسی نے جواب نہ دیا۔ چھوٹا سا طبقہ کورونا کے دوران صرف اپنا سوچ رہا تھا۔  بھارت میں نریندر مودی نے عوام کا نہیں سوچا اور آج وہاں اللہ کا عذاب آیا ہوا ہے،دنیا میں سب سے زیادہ جس ملک کی معیشت گری ہے وہ بھارت کی گری ہے۔ بیچارے غریب لوگ جو دیہاتوں سے شہروں میں کام کرنے آئے وہ بھوکے واپس چل کر گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کدھر ہے نیا پاکستان؟ نئے پاکستان میں پہلی بار غریبوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے گئے۔ کبھی کسی نے سڑکوں پر سونے والوں کیلئے نہیں سوچا تھا۔ ہم نے ان کیلئے پناہ گاہیں بنائیں جن کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ پہلے روٹی، کپڑا اور مکان ایک نعرہ تھا لیکن آج پہلی بار غریبوں کیلئے مکان بنائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ احساس پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ راوی ریور منصوبے میں نیا پاکستان کا تصور نظر آ رہا ہے۔سابق حکمرانوں کی ترجیح راوی ریور منصوبہ نہیں بلکہ دولت بنانا تھا۔ ملک کو مقروض کرکے چلے گئے تو مشکلات تو آئیں گی۔ لاہور میں صاف پانی کا مسئلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی مشکل وقت آتا ہے تو رپورٹر اور کیمرہ مین مائیک پکڑ کر پہنچ جاتے ہیں کہ کدھر ہے نیا پاکستان اور پھر لوگ حکومت اور پی ٹی آئی کو بر ا بھلا کہتے ہیں۔ واقعی مہنگائی ہوئی ہے، لوگ کہتے ہیں برے حالات ہیں، بیروزگاری ہے۔مگر خواب ہی ہوتے ہیں جو انسان کو آگے لے کر جاتے ہیں۔ دیوانے ہی بڑے کام کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران نے منصوبے کی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں رفتار بڑی اہمیت کی حامل ہے، اس میں بین الاقوامی اور قومی مفاد بھی ہے، آپ جلد ی سے ٹیم پوری کریں، آپ کا پورا آفس فنکشنل ہونا چاہے، وقت کم ہے اس لئے تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیا جائے گا،اس میں سب سے بڑا حصہ اوور سیز پاکستانیوں کا ہوگا۔قبل وزیراعظم نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اورپودا بھی لگایا۔
 وزیراعظم 


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے بچوں اور خواتین کے ساتھ بداخلاقی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے موٹر وے خاتون بداخلاقی کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے اور مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سز دلانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ انصاف، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اور بنیادی سطح پر عوام کو بااختیار بنانا اور ان کو نمائندگی دینے سے ہی بہتر طرز حکومت اور عوامی خدمت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، وزیر اعظم نے نشہ آور مصنوعات فروخت کرنے والے عناصراور قبضہ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں صوبہ پنجاب میں امن وامان، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور ان کی قیمتوں اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزرا شفقت محمود، فیصل واوڈا، مشیر وزیر اعظم شہزاد اکبر، سینیٹر فیصل جاوید،  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزرا  محمد بشارت راجہ، فیاض الحسن چوہان، مخدوم ہاشم جواں بخت، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس پنجاب اور سینیئر افسران شریک ہوئے وزیر اعظم کو صوبہ پنجاب میں امن وامان، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور ان کی قیمتوں اور فلاحی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے سنگین جرائم بشمول قتل، اغوا، بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتیوں، نشہ آور اشیا کی فروخت، جوئے، قبضہ مافیا اور عمومی امن و امان کی صورتحال،خاتون بداخلاقی کیس میں پیشرفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ملک بھر میں ایک ایمر جنسی نمبر نافذ کرنے اور جرائم کا سنٹرل ڈیٹابیس قائم کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے نشہ آور مصنوعات فروخت کرنے والے عناصراور قبضہ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ خصوصا گندم کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اورکہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کا مقصد غربا اور نادار افراد کی خدمت کرنا ہے، انصاف، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اور بنیادی سطح پر عوام کو بااخیتار بنانا اور ان کو نمائندگی دینے سے ہی بہتر طرز حکومت اور عوامی خدمت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
عمران خان 

مزید :

صفحہ اول -