میرے قائد کو لمبے بوٹ پہن کر سیلفیاں بنوانی نہیں آتیں،فیاض چوہان

میرے قائد کو لمبے بوٹ پہن کر سیلفیاں بنوانی نہیں آتیں،فیاض چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ (ن) لیگ کو اپنے کالے کرتوتوں کا حساب دینا پڑ رہا ہے تو انکی چیخیں نکل رہی ہیں،نالائق لیگ نے ہر ادارے کو برا بھلا کہا اور انکو متنازع بنایا،اب سارا خاندان اور انکے حواری معصوم بنے ہوئے ہیں، عوام عمران خان کو دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس لائیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جنکا اپنا کردار سوالیہ نشان ہے وہ عمران خان کو اقدار سکھاتے ہیں،میرے قائد کو لمبے بوٹ پہن کر سیلفیاں بنوانی نہیں آتیں۔ عوام کے حقیقی خیر خواہ نے سیلاب متاثرین کے لئے سب سے پہلے اربوں روپے اکٹھے کئے۔لوٹ مار ایسوسی ایشن کو تو کوئی ایک دھیلا دینے کو تیار نہیں۔
فیاض چوہان 

مزید :

صفحہ آخر -