آئینی ترامیم کیا ہیں یہ اپوزیشن کو پتہ ہے نہ اتحادی جماعتوں کو،حافظ حمد اللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ وہ قانون سازی ہونی چاہئے جو ملک اور عوام کے مفاد میں ہوآئینی ترامیم کیا ہیں یہ اپوزیشن کو پتہ ہے نہ اتحادی جماعتوں کو۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہاکہ کابینہ ارکان سے بھی آئینی ترامیم کو چھپایا جارہا ہے،اگر یہ آئینی ترامیم ملکی مفاد میں کی جارہی ہیں تو اس کو چھپایا کیوں جارہا ہے؟ان کاکہناتھا کہ اگرحکومت مسودہ شیئر کرے تو اس پر ہم اپنا آؤٹ پٹ دیں گے، جے یو آئی رہنما نے کہاکہ یہ ترامیم عدلیہ کی آزادی کیلئے ہیں یا اس کو کنٹرول کرنے کیلئے؟