لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ایمرجنسی اور او پی ڈی فیس بڑھا دی گئی
پشاور (ویب ڈیسک) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی اور او پی ڈی فیس بڑھا دی گئی۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ ایل آر ایچ میں ایمرجنسی اور او پی ڈی کی فیس میں 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق او پی ڈی اور ایمرجنسی کی پرچی فیس 50 روپے کر دی ہے، پرچی فیس میں اضافے کی منظوری ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے دی تھی۔
جیونیوز کے مطابق ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ ہسپتال چلانے کیلئے ہر قسم کے اقدامات وقت کا تقاضا ہے۔