ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 کے پہلے راؤنڈ میں بارباڈوس نے پاکستان کو شکست دیدی

ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 کے پہلے راؤنڈ میں بارباڈوس نے پاکستان کو شکست دیدی
ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 کے پہلے راؤنڈ میں بارباڈوس نے پاکستان کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 کے پہلے راؤنڈ میں بارباڈوس نے پاکستان کو شکست دے دی۔

جیو نیوز کے مطابق  ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے روز پاکستان کو ڈبلز اور پہلے ریورس سنگل میں شکست کا سامنا ہوا۔ ڈیوس کپ ٹائی میں بارباڈوس نے پاکستان کو تین، ایک سے ہرایا۔

ڈبلز میں اعصام اور عقیل کی جوڑی کو ڈاریان کنگ اور ہیڈن لوئس کی جوڑی نے شکست دی۔ڈبلز میں بارباڈوس کا پاکستان کے خلاف جیت کا اسکور 7-6، 6-7 اور 6-2  رہا۔

پہلے ریورس سنگل میں یوسف خلیل کو ڈاریان کنگ نے 6-3 اور 6-0 سے شکست سے دوچار کیا۔ واضح رہے کہ پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم اب گروپ 2 میں بقا کیلئے پلے آف کھیلے گی۔

مزید :

کھیل -