جاوید بٹ قتل کیس میں پیشرفت،شوٹر اپنے ساتھی سمیت خیبرپختونخوا سے گرفتار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے،جاوید بٹ پر فائرنگ کرنے والے شوٹر سمیت 2افراد گرفتارہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شوٹر اظہر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیاگیا،جاوید بٹ پر فائرنگ اظہر شوٹر نے کی،ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اورعادی مجرم ہے،پولیس کے مطابق جاوید بٹ قتل کیلئے ملزم ریکی کرتا رہا، شوٹر اظہر اور ساتھی ملزم سے تفتیش جاری ہے۔