لبنان :واکی ٹاکیز میں دھماکوں سے نقصانات کی تفصیل سامنے آگئی

لبنان :واکی ٹاکیز میں دھماکوں سے نقصانات کی تفصیل سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن)لبنان کے مختلف علاقوں میں واکی ٹاکی ڈیوائسز میں دھماکوں سے ہونے والے نقصان کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوچکے،دھماکوں سے ایک عمارت اور 2گاڑیوں میں آگ لگ گئی،

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے جنازوں میں شریک افراد کے ساتھ فون میں ہوئے۔ بتایا جارہا ہے کہ دھماکوں سے گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو دھماکے ہوئے ہیں، طائر میں ایک دھماکا گاڑی میں ہوا ہے۔