مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی منظوری دے دی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی حکومت کی مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے علاوہ کابینہ نےڈبٹ مینجمنٹ فنڈ کے قیام اور قواعد وضوابط کی منظوری دی، کابینہ نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے لیے 1.5 ارب کی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقریری کے لیے اکیڈمک سرچ کمیٹی اور سیلاب سے متاثرہ روڈ کی کی بحالی کے لیے 9139.895 ملین کی سکیم کی منظوری دی، ڈسرکٹ کورٹ کرم کے لیے گاڑیاں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے گاڑیوں کی خریداری میں نرمی کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے ججز کے سرکاری استعمال کے لیے گاڑی خریدنے کی مد میں 9 کروڑ، 93لاکھ اور 4 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔