مشعال یوسفزئی کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کافیصلہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخواکابینہ میں ایک بار پھرردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق مشیر مشعال یوسفزئی کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا جائےگا، مشعال یوسفزئی کو بطور معاون خصوصی کابینہ میں شامل کیا جائے گا، مشعال یوسفزئی کی سمری گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کردی گئی ،مشعال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے دن ہی دوسری سمری گورنر کو بھیجی گئی،گورنر کے دستخط کے بعد مشعال یوسفزئی دوبارہ کابینہ میں شامل ہو جائیں گی۔
دوسری جانب گورنر فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مشعال یوسفزئی کی سمری ملی ہے،مشعال یوسفزئی کو معاون خصوصی تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے،سمری پر جلد دستخط کروں گا۔