پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کی اسمبلی رکنیت ختم ، الیکشن ٹریبونل کا پی بی 45کے 15پولنگ سٹیشن پردوبارہ الیکشن کا حکم
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 45کے 15پولنگ سٹیشن پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیتے ہوئے علی مدد جتک کی اسمبلی رکنیت ختم کردی۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں جے یو آئی کے امیدوار کی انتخابی عذرداری درخواست پر سماعت ہوئی،الیکشن ٹریبونل ون کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے جے یو آئی کے امیدوار کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے پی بی 45کے 15پولنگ سٹیشن پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیدیا، اورپیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کی اسمبلی رکنیت ختم کردی،عدالت نے جمعیت علمااسلام کے عثمان پرکانی کی درخواست پر فیصلہ سنایا ۔