کراچی میں عید میلاد النبیﷺکے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں عید میلاد النبیﷺکے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری
کراچی میں عید میلاد النبیﷺکے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں منگل کو 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیاں بند ہوں گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ایم آرکیانی چوک سے ٹریفک کوکورٹ روڈ چورنگی موڑا جائے گا اورایمپریس مارکیٹ سے ٹریفک کو زیب النسا سٹریٹ موڑاجائےگا۔
اس کے علاوہ شارع لیاقت آنے والی ٹریفک کو آرام باغ لائٹ سگنل سے شاہین کمپلیکس موڑا جائےگا۔
یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو جیل فلائی اوور سے کشمیر روڈ بھیجاجائےگا جبکہ پیپلز چورنگی آنے والی ٹریفک کو شارع قائدین یاکوریڈور 3 سے صدر کی جانب موڑا جائے گا۔
دوسری جانب گرو مندر سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو سینٹرل جیل کی جانب موڑا جائے گا۔