"شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا" قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا۔بطور پلیئر میں اپنی کارکردگی سے کبھی بھی مطمئن ہو کر نہیں بیٹھتا،میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار پہلے سے بہتر کروں۔
"جیو نیوز" کے مطابق قومی آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ تمام بیسٹ پلیئرز چیمپئنز ون ڈے کپ میں شرکت کر رہے ہیں۔ کوئی کم بیک کی کوشش کرے گا جبکہ کوئی اس ٹورنامنٹ سے جگہ پکی کرنے کی کوشش کرے گا۔میری کوشش ہوگی کہ یہاں اچھا پرفارم کرکے چیمپئنز ٹرافی کےلیے کم بیک کروں۔
فہیم اشرف نے یہ بھی کہا کہ شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، میں ریڈ بال اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ انجوائے کرتا ہوں۔ پرفارمنس کے باوجود موقع نہیں ملتا تو دکھ ہوتا ہے لیکن میں منفی سوچ سے دور رہتا ہوں۔