ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا کہ پارلیمان کو کیسے چلانا ہے،دانیال چودھری

ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا کہ پارلیمان کو کیسے چلانا ہے،دانیال چودھری
 ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا کہ پارلیمان کو کیسے چلانا ہے،دانیال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری کا کہنا ہے کہ پارلیمان فیصلہ کرے گی کہ چیزوں کو کیسے آگے چلنا ہے، پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی کہ کون کب ڈیم کیلئے فنڈ لے سکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاقت پارلیمان کے پاس ہے اور پارلیمان کے پاس رہے گی، ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا کہ پارلیمان کو کیسے چلانا ہے۔عوام اور وکلاء برادری میں ابہام پھیلایا جا رہا ہے، لوگوں کی انصاف مانگتے ہوئے زندگی گزر جاتی ہے، ایسے بھی کیسز ہیں جن میں ملزمان سزا سے زیادہ سزا پا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ حکومتی آئینی ترمیم کی منظوری کا معاملہ رواں ماہ کے آخر تک ٹل گیا ہے، آج سینیٹ اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

 مسلم لیگ ن نے آئینی ترامیم کا معاملہ رواں ماہ کے آخر تک جانے کی تصدیق کردی ہے۔

مزید :

قومی -