ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سعودی ولی عہد کو دورہ ایران کی دعوت
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایران کے دورے کی باضابطہ دعوت دے دی۔
تہران میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایران کا دورہ کرنے کا باضابطہ دعوت نامہ دے دیا ہے، اور وہ خود بھی جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔صدر مسعود پزشکیان نے کہا حوثی باغیوں کو ساؤنڈ بیریئر توڑنے والے میزائل فراہم کرنے کی رپورٹوں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کروا کر ایران کو علاقائی جنگ میں گھسیٹنےکی ناپاک کوشش کی تھی۔ ایران کا میزائل پروگرام دفاعی مقاصد کیلئے ہے جس سے کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہوں گے۔