پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این اے شیر افضل مروت پارلیمنٹ لاجز سب جیل سے رہا

پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این اے شیر افضل مروت پارلیمنٹ لاجز سب جیل سے رہا
پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این اے شیر افضل مروت پارلیمنٹ لاجز سب جیل سے رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار ایم این ایز کو پارلیمنٹ لاجز سب جیل سے رہا کردیا گیا، جس کے بعد وہ اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔جیو نیوز کے مطابق سب جیل سے رہائی پانے والوں میں شیخ وقاص اکرم، شیر افضل مروت اور عامر ڈوگر شامل ہیں، جبکہ پی ٹی آئی رہنما زین قریشی، مولانا نسیم شاہ، احمد چٹھہ، یوسف خان اور احد شاہ کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گرفتار ارکان کی درخواست پر پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کی منظوری دی تھی۔جس کے بعد پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز میں رکھاگیا تھا، پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو 9 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -