کرک میں گاڑی پر فائرنگ ، عدالت سے واپس آنے والے 3افراد جاں بحق ،2زخمی
کرک (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں نامعلوم حملہ آورکی فائرنگ سے خاتون سمیت3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ۔
”ڈان “ نیو ز کے مطابق گھات لگائے نامعلوم ملزم نے مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت سے واپس آنے والے افراد کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی ۔
معروف کھلاڑی کو سرعام قتل کر دیا گیا ، یہ کون تھے ؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
فائرنگ کے واقعے میں دیگر 2افراد زخمی ہیں جنہیںفوری طور پرڈسٹرکٹ ہسپتال کرک منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاشیں بھی پوسٹ مارٹم کیلئے اسی ہسپتال روانہ کر دی گئی ہیں ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے پیچھے خاندانی جھگڑا ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے اور واقعے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آور کے خلاف درج کر لیاگیا ہے ۔