وہ لڑکی جس نے انٹرنیٹ پر مَردوں پر پیار کے ڈورے ڈال کر 4 کروڑ روپے لوٹ لئے، 164 مَردوں کو بے وقوف بنانے والی یہ لڑکی دراصل کون تھی؟ بالآخر پولیس پیچھا کرتی پہنچی تو دیکھ کر ہر کسی کے پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی، کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ وہ تو دراصل۔۔۔

وہ لڑکی جس نے انٹرنیٹ پر مَردوں پر پیار کے ڈورے ڈال کر 4 کروڑ روپے لوٹ لئے، 164 ...
وہ لڑکی جس نے انٹرنیٹ پر مَردوں پر پیار کے ڈورے ڈال کر 4 کروڑ روپے لوٹ لئے، 164 مَردوں کو بے وقوف بنانے والی یہ لڑکی دراصل کون تھی؟ بالآخر پولیس پیچھا کرتی پہنچی تو دیکھ کر ہر کسی کے پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی، کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ وہ تو دراصل۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگاپورسٹی (نیوز ڈیسک) اگر آپ انٹرنیٹ پر اجنبی حسیناﺅں سے دل لگی کا شوق رکھتے ہیں تو سنگاپور کے ان درجنوں مردوں کا انجام دیکھ کر عبرت حاصل کریں جنہیں ایک عیار مرد نے قاتل حسینہ بن کر کنگال کر دیا۔
ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق پبلک افیئرز ڈیپارٹمنٹ آف سنگاپور پولیس فورس کا کہنا ہے کہ 164 سے زائد مردوں کی شکایات موصول ہوئیں جنہیں ایک اجنبی حسینہ نے دعوت گناہ دے کر لوٹ لیا، مگر اس کی دعوت محض دعوت ہی رہی ۔ اجنبی حسینہ کے بھیس میں چھپے ایک مکار شخص نے ان احمق مردوں سے مجموعی طور پر 389ہزار ڈالر (تقریباً چار کروڑ پاکستانی روپے )روپے لوٹے ہیں۔

اس نوجوان لڑکی کو انٹرنیٹ پر صرف 2 منٹ یہ کام کرنے کے ہر مرتبہ 3 لاکھ روپے ملتے ہیں، ایسا کیا کام ہے؟ جان کر لوگ حسد میں مبتلا ہوجائیں گے
ملزم نے خوبصورت خواتین کی تصاویر لگا کر سوشل میڈیا پر متعدد اکاﺅنٹس بنارکھے تھے جن کے ذریعے وہ اپنے شکار پھانستا تھا۔ وہ اپنی چکنی چپڑی باتوں سے ہوس پرست مردوں کو اُلو بناتا تھا اور ملاقات سے پہلے گفٹ کارڈ اور آن لائن شاپنگ کی فرمائش کرتا تھا۔ جسمانی لذت کا جھانسہ دے کر کئی مردوں سے ملزم نے اپنے بینک اکاﺅنٹ میں بھی بھاری رقوم منتقل کروائیں۔ پے در پے شکایات ملنے پر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی تو حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ وہ ایک 25 سالہ مرد ہے، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے 10 سال قید اور پانچ لاکھ ڈالر (تقریباً 5کروڑ پاکستانی روپے) جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -