پولیس کا شانگلہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،17مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد
شانگلہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے شانگلہ کے مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن کرتے ہوئے 17مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے شانگلہ کی تحصیل الپوری اورتحصیل پورن میں سرچ آپریشن کے دوران 17مشتبہ افراد کو دھرلیا۔ڈی پی او راحت اللہ کاکہنا ہے کہ گر فتار ملزمان کے قبضے اسلحہ بھی بر آمد ہواہے جس میں کلاشنکوف، 36پستول،6رائفلز، 5شاٹ گن اور کارتوس شامل ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں میں موث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے،تاہم زیر حراست افراد کیخلا ف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔