تحفظ ناموس رسالت ؐایکٹ کیخلاف مہم قادیانی ایجنڈہ ہے،خالد محمود قاسمی

تحفظ ناموس رسالت ؐایکٹ کیخلاف مہم قادیانی ایجنڈہ ہے،خالد محمود قاسمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)قادیانی پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے درپے ہیں۔ناموس رسالت ؐ کے قانون میں ترمیم یاتبدیلی قرآن وسنت اور آئین پاکستان سے بغاوت کے مترادف ہے۔اسلام اور پاکستان کی سا لمیت کیخلاف قادیانیوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آئین پاکستان سے بغاوت کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔تحفظ ناموس رسالت ؐایکٹ کیخلاف مہم قادیانی ایجنڈہ ہے۔فتنہ قادیانیت سے آگاہی کیلئے ضلعی سطح پر ’’ختم نبوت کورس ‘‘کروائے جائیں گے۔ یہ بات انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں میں کہی گئی۔ اجلاس کی صدارت پنجاب کے سرپرست صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی نے کی جبکہ اجلاس میں صدر پنجاب قاری احمد علی ندیم،نائب صدر مولانا گلزار احمد آزاد ،مولانا سمیع اللہ حسینی،مفتی ضیاء الحق چنیوٹی،جنرل سیکرٹری پنجاب علامہ یونس حسن ،رابطہ سیکرٹری محمد اعجاز شاکری،سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد طیب قاسمی ، فنانس سیکرٹری محمد حنیف مغل بھی شریک تھے۔

اجلاس میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش ک اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ امتناع قادیانیت آرڈیننس پر مکمل عمل درآمد کویقینی بناتے ہوئے حکومت قادیانیوں کو آئین پاکستان کا پابند بنائے۔ ملک کے کلیدی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو افسروں کو فوری برطرف کیا جائے۔ مسلمان آئین کی اسلامی شقوں کو غیر مؤثر بنانے اور قانون ناموس رسالتؐ میں ترمیم یاتبدیلی کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی نظریاتی اساس پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انتخابی قوانین میں ختم کئے گئے ختم نبوت حلف نامہ کو اصل صورت میں بحال کیا جائے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ انتخابات کی ووٹر لسٹوں میں غیر مسلموں کی لسٹ میں قادیانیوں کے اندراج کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ووٹر لسٹوں میں قادیانی اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے اپنی اصل شناخت کوچھپارہے ہیں۔