حوثیوں اوردہشت گردتنظیموں کے درمیان خفیہ معاہدہ ،18القاعدہ جنگجورہا

حوثیوں اوردہشت گردتنظیموں کے درمیان خفیہ معاہدہ ،18القاعدہ جنگجورہا
حوثیوں اوردہشت گردتنظیموں کے درمیان خفیہ معاہدہ ،18القاعدہ جنگجورہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(این این آئی)یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے ایک سمجھوتے کے تحت البیضاء شہر میں القاعدہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق سمجھوتے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم اس سے قبل سیکیو رٹی معلومات کے ذریعے حوثیوں اور دہشت گرد عناصر کے درمیان رابطہ کاری کا انکشاف ہو چکا ہے۔ اس کا مقصد یمنی فوج اور عرب اتحاد کی کارروائیوں میں بھاری زمینی خسارے کے بعد باغیوں کا اپنی صفوں کو از سر نو ترتیب دینا ہے۔ایک سکیورٹی ذریعے نے انکشاف کیا کہ حوثی ملیشیا نے ملیشیا کی قیادت کی جانب سے جاری فیصلے کے تحت البیضاء میں القاعدہ تنظیم کے 18 دہشت گردوں کو رہا کر دیا۔ دوسری جانب القاعدہ تنظیم نے ایک مختصر خبر میں دعوی کیا کہ مذکورہ قیدی جیل سے فرار ہو گئے۔
سیکیو رٹی ذریعے کے مطابق باغی حوثی ملیشیا نے البیضاء شہر میں جیل کے دروازے کھول دیے جس کے بعد القاعدہ کے یہ دہشت گرد باہر نکل گئے۔مذکورہ ذریعے نے توقع ظاہر کی کہ حوثیوں کی جانب سے القاعدہ کے قیدیوں کو جیل سے باہر نکالنے کا مقصد البیضاء شہر میں امن و استحکام بگاڑنا ہے کیوں کہ یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کار عرب اتحاد کی معاونت سے تیزی کے ساتھ پیش قدمی میں مصروف ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ البیضاء کو جلد از جلد آزاد کرا لیا جائے۔