حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کی وجوہات بتادیں

حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کی وجوہات بتادیں
حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کی وجوہات بتادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں چڑھاؤ ہی مقامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا باعث بنا ہے ۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر انحصار کرتی ہیں جس کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 3.82 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا، اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.30 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا۔
ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بھی عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ترجمان وزارت خزانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے خاتمے سے ریلیف مل سکے گا۔