سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،اسد قیصر

سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،اسد قیصر
سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہمارے لئے حرمین شریفین کے حوالے سے ہمیشہ سے ہی عقیدت و احترام کا محور اور ایمان و اسلام کا مرکز ٹھہرا ہے،سعودی عرب اپنی سچی دوستی، مخلصانہ بھائی چارے اور بے شمار احسانات کے باعث پاکستان اور پاکستانیوں کے سب سے زیادہ قریب رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ 

سعودی عرب سے پاکستان کا صرف سفارتی تعلق ہی نہیں، بلکہ ہر مشکل میں پاکستانیوں اور پاکستانی حکومت کا ساتھ دیا خواہ وہ معاشی مشکلات ہو، تیل پر سبسڈی ہو یا حجاج کرام کے مسائل ہو ہمیشہ پاکستانی معیشت کو سہارا دیا ہے، پوری دنیا میں پاکستان سے مخلصانہ دوستی جس طرح سعودی عرب نے نبھائی ہے اور نبھا رہا ہے، اس کی کہیں مثال نہیں ملتی،پاکستان اور سعودی عرب کی  لازوال، بے مثال محبت اور خلوص ہمیشہ قائم و دائم رہیگی۔

مزید :

قومی -